User Rating:  / 1
PoorBest 

وکٹورین کون دیوبندی یا اھلحدیث؟؟

دیوبندی تقلیدی  اکثر اہلحدیث پر تبرا کے لیئے  یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ  اھلحدیث انگریزی دور کی پیداوار ہیں ، وکٹورین   وغیرہ۔

لیکن  مقلدین کا یہ دعویٰ بلا دلیل ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔

اس کے بر عکس  درحقیقت دیوبندی تقلیدی فرقہ ء جدید ہے جس کا وجود 1867 ء سے پہلے دنیا کی  کسی تاریخ کی کتاب سے نہیں دکھایا جا سکتا  کہ فلاں شخص  دیوبندی مکتبہء فکر  سے تعلق رکھتا  تھا۔ خود دیوبندی علماء بھی اس حقیقت کے معترف ہیں چنانچہ  قاری طیّب دیوبندی (مہتمم دارلعلوم دیوبند) لکھتے ہیں:

''غرض مسلکِ علماء دیوبند ایک نظری مسلک نہیں بلکہ  عملی طور پر ایک مستقل دعوت بھی ہے جو آج سے سو 100 برس پہلے سے دی گئی اور آج سوا سو برس کے بعد بھی دی جا رہی ہے۔''(علماء دیوبند  کا دینی رخ اور مسلکی مزاج ص 177)

اس عبارت سے معلوم ہوا کہ   دیوبندی ایک فرقہ جدید ہے جو صرف 100 سال قبل  وقوع پذیر ہوا۔ 

 

چونکہ دارلعلوم کی بنیاد1867ء میں  یعنی  ہندوستان میں  ملکہ وکٹوریہ کے دور حکومت (1837ء۔1901ء) کے دوران ہی 

رکھی گئی ، اس لیئے دیوبندی ہی وکٹورین فرقہ ہے۔

 

scroll back to top